وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت بورڈ آف ٹرسٹی سندھ ایجوکیشن انڈومینٹ فنڈ (ایس ای ای ایف) کا اجلاس

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت بورڈ آف ٹرسٹی سندھ ایجوکیشن انڈومینٹ فنڈ (ایس ای ای ایف) کا اجلاس جاری.

اجلاس میں سیکرٹری کالجز باقر نقوی ، سیکرٹری اسکولز احمد بخش ناریجو، سیکرٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ، ممبر سیکرٹری فنانس، ممبر سیکرٹری ایس جی اے اینڈ ڈی، وائس چانسلر سکھر آئی بی اے، وائس چانسلر جامعہ کراچی، وائس چانسلر اسرا یونیورسٹی، ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور ایڈیشنل سیکرٹری انڈومینٹ شامل ہیں.

اجلاس گذشتہ مٹینگ کے منٹس کی منظوری دی گئی.

اجلاس میں گذشتہ اجلاس میں بورڈ کے ارکان کی جانب سے پیش کردہ مختلف نکات پر کی جانے والی اب تک کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جارہی ہے.

اجلاس میں سندھ ایجوکیشن انڈومینٹ پالیسی کی بھی منظوری دی جائے گی.

اجلاس میں معزز عدلیہ کی جانب سے سندھ ایجوکیشن انڈومینٹ فنڈ کے حوالے دیئے گئے فیصلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا.