ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے دفتر میں کورونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر اور سندھ حکومت کی جاری کردہ SOPs کی کھلے عام خلاف ورزیاں جاری

چراغ تلے اندھیرا

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے دفتر میں کورونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر اور سندھ حکومت کی SOPs کی کھلے عام خلاف ورزیاں

دکانیں و ہوٹلز سِیل کرنے کے احکامات جاری کرنے والے ڈی سی سینٹر اپنے دفتر کے عملے کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پابند بنانے میں ناکام

سماجی فاصلے، ماسک اور دیگر شرائط پر عملدرآمد یقینی بنانے والا کوئی نہیں

کاروباری افراد جرمانوں اور مراکز سِیل کیئے جانے کی زد میں، ڈپٹی کمشنر سینٹرل کا دفتر کورونا وائرس پھیلانے کے خدشات بڑھانے کا مرکز

کراچی (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے دفتر میں کورونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر اور سندھ حکومت کی جاری کردہ SOPs کی کھلے عام خلاف ورزیاں جاری، دفتر کا رخ کرنے والے افراد کے متاثر ہونے کے خدشات، تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے احکامات پر ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر اور سندھ حکومت کی جاری کردہ SOPs پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں دکانیں، میڈیکل اسٹورز، چائے خانے، ہوٹلز، فاسٹ فوڈ سینٹرز اور برگر پوائنٹس سمیت دیگر کاروباری مراکز کو سِیل و جرمانے کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن چراغ تلے اندھیرا کے مصداق ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے اپنے دفتر میں ان کے عملہ اور آنیوالے عوام کی جانب سے SOPs اور احتیاطی تدابیر کی بلا خوف وخطر دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور سماجی فاصلوں، ماسک ودیگر شرائط پر عملدرآمد کرانے والا کوئی نہیں ہے، عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے دفتر میں کورونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر اور حکومت سندھ کی جاری کردہ SOPs کی خلاف ورزیوں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی لاپرواہی سے ان کا دفتر کورونا وائرس پھیلانے کے خدشات کا مرکز بنا ہوا ہے جبکہ کاروباری افراد جرمانوں اور مراکز سِیل کیئے جانے کی زد میں ہیں اور سرکاری افسران کا دہرا میعار کورونا وائرس سے بچائو کی کوششوں کو مشکوک بنا رہا ہے-
ہفت روزہ اتفاق نیوز کراچی
رپورٹ : فیض الحسن