نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ-سیکنڈ الیون سینٹرل پنجاب نے جیت لیا

سینٹرل پنجاب نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون جیت لیا، ایونٹ کے آخری میچ میں ناردرن کو سات وکٹ سے زیر کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔

سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب نے پانچ میں سے چار میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی، آخری لیگ میچ میں سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو سات وکٹوں سے شکست دی