پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں ریزولوٹ سپورٹ مشن کے سربراہ

جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی اؔر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد کی ہونے والی ملاقات میں خطے میں قیام امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کی زلمے خلیل زاد سے ہونے والی ملاقات میں افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے سفیر محمد صادق بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بات چیت میں افغان امن عمل میں تازہ ترین پیشرفت اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Courtesy hum news