سرکلر ریلوے بحالی سے شہریوں کی آمدورفت میں آسانیاں ہوجائیں گی،حنید لاکھانی

کئی دہائیوں سے کراچی کے لیئے کوئی بھی سرکاری ٹرانسپورٹ نہیں دی گئی،حنید لاکھانی

میگا سٹی میں سرکلر ریلوے کی بحالی سے ٹریفک کے مسائل میں کمی آسکے گی،حنید لاکھانی

کراچی میں دن بدن ٹریفک کے مسائل اور حادثات میں اضافہ ہورہا ہے،حنید لاکھانی

کراچی(8 ستمبر 2020) سربراہ بیت المال سندھ اور رہنما پی ٹی آئی حنید لاکھانی کا کہنا ہے کہ وزارت ریلوے کی جانب سے جنوری 2021 میں کراچی سرکلر ریلوے کی جزوی بحالی کا اعلان خوش آئند ہے اسلام آباد کی کیرج فیکٹری میں کراچی سرکلر ریلوے کی تین شاندار بوگیاں تیار کرلی گئی ہیں یہ کراچی کا تاریخ ساز منصوبہ ہوگا جسکے عمل میں آںے کے بعد کراچی کے ٹریفک کے مسائل میں نمایاں کمی آسکے گی ان باتوں کا اظہار حنید لاکھانی کی جانب سے حنید لاکھانی سیکریٹیریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا گیا ہے حنید لاکھانی کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کی عوام کے لیئے کئی دہائیوں سے کسی بھی سرکاری ٹرانسپورٹ کا منصوبہ نہیں دیا گیا تھا کراچی کے باسی پرائیوٹ پبلک ٹرانسپورٹ،سی این جی رکشوں اور پرائیوٹ گاڑیوں پر ہی روز مرہ کا سفر طے کرنے پر مجبور ہیں جسکی وجہ سے


ٹریفک کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں شہر میں موٹر سائیکلوں،سی این جی رکشوں کی بھرمار ہے دنیا کے ہر میگا سٹی کے لیئے سرکاری سطح پر ٹرانسپورٹ کے انتظامات کئے جاتے ہیں تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کے معاملات میں بہتری آئے لیکن کراچی کی قسمت اسکے برعکس رہی ہے تمام تر پبلک ٹرانسپورٹ پرائیوٹ ہے جوکہ بے لگام ہے حنید لاکھانی کا بیان میں مزید کہنا ہے کہ وزارت ریلوے کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائیگا پہلے مرحلے میں یومیہ 32 ٹرین چلائی جائیں گی جو 16 ہزار مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کریں گی دوسرے مرحلے میں ٹرینوں کی تعداد بڑھا کر 48 کر دی جائیگی جس سے یومیہ 24ہزار مسافرمستفید ہونگے کراچی سرکلر ریلوے کے لیئے 20 اسٹیشن مختص کئے گئے ہیں حنید لاکھانی کا کہنا ہے کہ اب دفاتر جانے والوں اور دور دراز کے علاقوں میں روزانہ سفر کرنے والوں کے یہ ایک بہت بڑی خوش خبری ہے کے سی آر کی وجہ سے سفر بھی آسان اور سفری اخراجات میں واضح کمی دیکھنے میں آسکے گی ایک عام آدمی کے ماہانہ اخراجات میں سفر کرنے کے لیئے بڑی رقم خرچ ہوتی ہے جس میں کمی آنے کے بعد لوگوں کی زندگی بھی آسان ہوسکے گی اور مالی معاملات میں بہتری آسکے گی