جمیت علماء اسلام کے وفد کی سید حسین شاہ سے ملاقات اور اظہار تعزیت

کراچی ( 08 اکتوبر ) جمعیت علماء اسلام کے وفد نے آج صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ان کی رہائش گاہ علی ہائوس پر ملاقات کی وفد کی قیادت سینیٹر مولاناعطاءالرحمن کر رہے تھے اس موقع پر جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد محمود’ مولانا ناصر محمود’ مولانا غیاث ,اسلم غوری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ بھی موجود تھے جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ ،صوباءی وزیر اویس شاہ ‘ممبر صوبائی اسمبلی منور وسان اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات کے دوران وفد ودیگر رہنماؤں نے سید ناصر حسین شاہ سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی
۔۔۔ہینڈ آ ءوٹ نمبر۔