بنڈل آئی لینڈ منصوبے سے سرمایہ کاری کےمواقع میسر ہوں گے:وزیراعظم

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر پیش رفت کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بنڈل آئی لینڈ منصوبے سے سرمایہ کاری اور روزگار کے خاطر خواہ مواقع میسر ہوں گے۔وزیر اعظم نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ بنڈل آئی لینڈ سے متعلقہ امور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر طے کیے جائیں

Courtesy gnn news