آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کے مابین جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں جنرل آسٹن ملر بھی موجود تھے جبکہ ملاقات میں افغانستان کے لئے وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کے مابین ہونے والی ملاقات میں خطے میں امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں بارڈر مینجمنٹ اور افغان امن کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی مہمانوں نے افغان امن کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا