علی زیدی اور عمران اسماعیل، اگر آپ سندھ کے بیٹے ہیں تو سندھ سے غداری کیوں کررہے ہیں؟ ناصر شاہ کا سوال

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سندھ حکومت کے وزیراطلاعات ناصر شاہ کا ردعمل

علی زیدی اور عمران اسماعیل، اگر آپ سندھ کے بیٹے ہیں تو سندھ سے غداری کیوں کررہے ہیں؟ ناصر شاہ کا سوال

اگر علی زیدی اور عمران اسماعیل خود کو سندھ کا بیٹا سمجھتے تو جزائر کے صدارتی آرڈیننس کی حمایت نہ کرتے، ناصر شاہ

سندھ حکومت نے ماہیگیروں کے مفاد میں وفاقی حکومت کو تعمیرات کی اجازت دے کر فراخ دلی کا ایک مظاہرہ کیا تھا، ناصر شاہ

وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کرنے کے بجائے الٹا آرڈیننس جاری کردیا، ناصر شاہ

یہ اعتراض کتنا افسوس ناک ہے کہ پی پی کیا یہ جزیرے اسلام آباد لے کر جائیگی، کیا اسلام آباد ہمارا نہیں؟ ناصر شاہ

پیپلزپارٹی کے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے، ملک، صوبے اور شہر کی ترقی ہے، ناصر شاہ

ملکی معاشی حالت تباہ کرنے والی پی ٹی آئی کس منہ سے کہہ رہی ہے کہ وہ جزائر کو ڈویلپ کرکے دیگی، ناصر شاہ

گندم پیدا کرنے والا ملک آج پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے دوسرے ممالک سے گندم خرید رہا ہے، ناصر شاہ

پی ٹی آئی کی اولین کوشش ہوتی ہے کہ ملکی مفاد کے ہر معاملے کو متنازع بنادے، ناصر شاہ

جزائر والے معاملے کو احسن طریقے سے حل کیا جاسکتا تھا مگر آرڈیننس کے اجرا سے پی ٹی آئی نے معاملہ متنازع کردیا، ناصر شاہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ جلد عوام کو پی ٹی آئی سے چھٹکارا دلائے گی، ناصر شاہ