یوٹیوبر شاہ ویر جعفری صنم چوہدری کے بیٹے سے ملنے کے خواہشمند

یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے اداکارہ صنم چوہدری کے بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس سے ملنے کی خواہش کا ا ظہار کردیا۔

صنم چوہدری کے ہاں حال ہی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور انہوں نے انسٹاگرام پر بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے بیٹے کا نام شاہ ویر رکھا ہے
مشہور یوٹیوبر شاہ ویر نے اپنے پیغام میں صنم چوہدری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ان کے بیٹے سے ملیں
شاہ ویر نے لکھا کہ میں اپنی زندگی میں اب تک کسی ہم نام شخص سے نہیں ملا، مجھے صنم چوہدری کے بیٹے سے مل کر خوشی ہوگی
صنم چوہدری نے گزشتہ سال امریکی نڑاد گلوکار سومی چوہان سے شادی کی اور اب ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل’گھر تتلی کا پر‘ میں انجی کا کردار نبھانے والی صنم چوہدری نے مداحوں کو اپنے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دیتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی فیملی کی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی
تصویر کے کیپشن میں صنم چوہدری نے اپنے بیٹے کو اُن کی دُنیا قرار دیتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’اُن کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام شاہ ویر چوہان رکھا ہے۔‘

صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ایک فلم میں بھی کام کیا، وہ آخری بار 2019 میں ڈرامہ سیریل ’میر آبرو‘ میں دکھائی دی تھیں