سیف نے بھارتی ایوارڈ شوز کو مضحکہ خیز اور پیسہ بنانے کی مشین قرار دیدیا

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے بھارتی ایوارڈ فنکشنز کو مضحکہ خیز اور انھیں پیسہ بنانے کی مشین قرار دے دیا۔

اکثر مختلف اسٹارز کی جانب سے حق تلفی پر ان ایوارڈ فنکشنز پر آواز اٹھائی جاتی ہے، تاہم اسے میڈیا پر پذیرائی نہیں ملتی اور وہ آواز دب جاتی ہے۔

تاہم اب سیف علی خان نے ان ہی ایوارڈ فنکشنز کی جانب سے ہوشربا انکشافات کردیے ہیں
ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل سے بات چیت میں انھوں نے بتایا کہ جب ابتدا میں انھیں ایوارڈ ملتے تھے تو انھیں ایوارڈ کا مستحق نہیں سمجھا جاتا تھا۔

سیف علی خان کہتے ہیں کہ پچھلے کئی سالوں میں انھوں نے خود کو ایک بہترین اداکار کے طور پر منوایا ہے۔

بھارتی ایوارڈ فنکنشنز پر انھوں نے سوال اٹھا دیا اور کہا کہ یہ سب کچھ مضحکہ خیز ہے
انھوں نے کہا کہ سچی بات یہ ہے کہ میں ان ایوارڈز پر یقین نہیں رکھتا۔

سیف علی خان نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میں ایک ایوارڈ فنکشن میں گیا، جس کے منتظم نے مجھ سے کہا کہ ہم آپ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دینا چاہتے ہیں، لیکن یہ بہترین اداکار کا ایوارڈ مزاحیہ کردار میں ہوگا۔

بالی ووڈ کے نواب نے کہا کہ یہ ایوارڈ فنکشنز پیسہ بنانے کا دوسرا ذریعہ ہیں جو ایک بڑا تماشا بن چکے ہیں۔