کرکٹر احمد شہزاد اہلیہ کے شکر گزار

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے اہلیہ ثناء احمد کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں حیرت انگیز پارٹنر قرار دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری اہلیہ ثناء میری پہلی محبت ہیں
انہوں نے ثناء کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کو سالگرہ کی مبارک ہو اور ساتھ ہی خوشگوار زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

کرکٹر احمد شہزاد نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میری زندگی کو خوشگوار بنانے اور ایک بہترین پارٹنر ثابت ہونے کیلئے آپ کا مشکور ہوں۔‘

یاد رہے کہ احمد شہزاد 2015 میں ثناء کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
جوڑے کے ہاں 20 اپریل 2017 ء کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے علی رکھا