اسکوبی کے پاؤں جیسی چپل، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

فیشن کی دنیا میں روزانہ نت نئی چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں، ان میں سے کئی مصنوعات لوگوں کو خوب پسند آتی ہیں تو کئی صرف ڈیزائنر کی اپنی سوچ قرار دے کر مسترد کردی جاتی ہیں۔

ایسے میں ایک بین الاقوامی برانڈ نے اپنی نئی کلیکشن متعارف کروائی جن میں ہیلز معروف کارٹون کردار اسکوبی ڈوو کے پیروں کی طرح کا ہے۔

اس نئی کلیکشن کو پیرس فیشن ویک میں ڈجیٹلی دکھایا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماڈل تین انگوٹھوں والی ہیلز پہنی ہوئی ہیں جس کے ساتھ اور اسی طرح کا موزہ بھی پہنی ہوئی ہیں۔

ان تصاویر کا سوشل میڈیا پر تمسخر اڑایا گیا جبکہ کچھ لوگوں نے اسے معروف کارٹون کردار اسکوبی ڈو سے ملادیا