ایم ڈی سائٹ پرویز احمد بلوچ کی طبیعت ناساز ۔کرونا ٹیسٹ کرانے سے گریز ؟

سائٹ لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر پرویز احمد بلوچ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے سائٹ لمیٹڈ کے افسران اور ملازمین میں خوف پایا جاتا ہے اور انہیں خرچہ ہے کہ میں نے ایک ڈائریکٹر پرویز احمد بلوچ نہیں کرونا کا شکار تو نہیں ہو چکے کیونکہ ان کی طبیعت ناساز ہے لیکن وہ کرونا کا ٹیسٹ نہیں کروا رہے ۔
سائٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے اس سائٹ لمیٹڈ کے ایک مینجنگ ڈائریکٹر مہدی شاہ کرونا کا شکار ہو کر وفات پا چکے ہیں وہ بیرون ملک زیارتوں پر گئے تھے اور واپسی پر کرونا کا شکار ہوئے تھے اور ان پر کرونا وائرس کا حملہ جان لیوا ثابت ہوا تھا ۔البتہ مہدی شاہ کے ساتھ دیگر اہل خانہ اور ملازمین بھی کرونا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔
دوسری طرف سائٹ لمیٹڈ کے افسران اور ملازمین اس بات پر پریشان ہیں کہ پچھلے دنوں مینجنگ ڈائریکٹر پرویز احمد بلوچ نے کافی اہم اجلاس بلائے تھے جہاں پر کئی افسران اور ملازمین ان کے ساتھ رابطے میں رہے وہ سر ان دونوں ملازمین زیادہ پریشان ہیں جنہوں نے مینجنگ ڈائریکٹر سائٹ لمیٹڈ پرویز احمد بلوچ کے ساتھ کھانے کھائے اور ان کے دفتر میں کافی دیر تک بیٹھے رہے ۔
بظاہر پرویز احمد بلوچ کی طبیعت صرف ناساز ہے انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ نہیں کرایا اس لئے یہ بات یقینی طور پر نہیں کہ وہ کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں یا ویسے ہی ان کی طبیعت ناساز ہے ۔سائٹ لمیٹڈ قرآن اور ملازمین اس بات پر حیران ہیں کہ میں نے ڈائریکٹر اپنا کرونا ٹیسٹ کیوں نہیں کروا رہے اگر وہ ٹیسٹ کروا لیتے تھے اور یہ بات واضح ہو جاتی کہ انہیں کرونا وائرس کا حملہ نہیں ہوا اور وہ تندرست ہیں اور ویسے ہی طبیعت خراب ہے تو ان کے ساتھ کام کرنے والے افسران اور ملازمین کے خدشات دور ہو جاتے لیکن اس وقت صورتحال غیر یقینی ہے اور افسران اور ملازمین میں پریشانی اور خوف کی کیفیت ہے ۔