شکریہ اسد اللہ خان ۔ایم ڈی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد واٹر بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کو 9 دنوں میں 17 کروڑ کے واجبات ادا کر دیے ۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے اسد اللہ خان نے ایک اور تاریخ رقم کر دی ۔عہدہ سنبھالنے کے بعد صرف 9 دن کے اندر ریٹائرڈ ملازمین کو 17 کروڑ روپے کے واجبات ادا کر کے سب کو حیران کر دیا حاضر سروس ملازمین کو لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا جبکہ ہاؤس بلڈنگ اور موٹر سائیکل لون کی ادائیگی بھی مکمل ۔واٹر بورڈ کے ذرائع کے مطابق ایک سے دو گریٹ ملازمین کو لیو انکیشمنٹ بھی سو فیصد ادائیگی جبکہ تین سے پانچ گریڈ ملازمین کو بارہ اکتوبر تک ادائیگی ہوگی ۔یہ وہ اقدامات ہیں جن کی وجہ سے اسد اللہ خان کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران اور ملازمین میں بے حد مقبول ہیں ۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین اور حاضر سروس ملازمین کے درینہ مطالبات پر یہ تمام کاروائیاں وزیر بلدیات اور چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی جا رہی ہیں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے واٹر بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین اور حاضر سروس ملازمین کے واجبات اور مطالبات کی فوری ادائیگی اور ان کے حل پر زور دیا تھا اور ضروری احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد واٹر بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے والے اسداللہ خان نے صرف دو دنوں میں ریٹائرڈ ملازمین کو 17 کروڑ روپے کی ادائیگی یقینی بنائیں اور سب ملازمین کو حیران کر دیا ۔