پلی بارگین کی درخواست منظور، مخدوم جلیل الزماں رہا10 سال کیلئے نااہل


احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے مخدوم جلیل الزماں کی ڈیڑھ کروڑ روپے کرپشن کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کو رہا کردیا۔ مخدوم جلیل الزماں نے نیب کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا پے آرڈر جمع کرا دیا۔ سابق تعلقہ ناظم مخدوم جلیل الزماں اب 10 سال تک الیکشن لڑنے اور پبلک آفس

میں عہدہ رکھنے کے لیے نااہل قرار دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ نیب نے مخدوم جلیل الزماں کو ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس پر انہوں نے پلی بارگین کی درخواست کی تھی۔ ہالا کے سابق ناظم مخدوم جلیل الزماں پر کرپشن میں ملوث ایک سابق اکاؤنٹ افسر سے پیسے لینے کے الزامات ہیں۔