صدر کوآپریٹو سوسائٹی میں بدعنوانی، سزا کیخلاف پروجیکٹ ڈائریکٹر کی اپیل مسترد

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صدر کوآپریٹو سوسائٹی میں بد عنوانی کے ریفرنس میں سزا کے خلاف مجرم پروجیکٹ ڈائریکٹر حاجن شاہ کی اپیل مسترد کردی تاہم فاضل عدالت نے مجرم کی سزا 10 سال قید میں 3 سال کی کمی کردی اور 5 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں صدر کوآپریٹو سوسائٹی میں کرپشن کیس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر حاجن شاہ کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے اپیل پر فیصلہ سنایا گیا۔ عدالت نے پروجیکٹ ڈائریکٹر حاجن شاہ کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ عدالت نے مجرم کی سزا دس سے کم کرکے سات سال کردی۔ عدالت نے مجرم کو 5 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم برقرار ہے۔ استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت نے 2017میں کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر حاجن شاہ سمیت دیگر کو 10 ،10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، مجرم نے دیگر کے ساتھ مل کر صدر کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی، 20 سے

زائد شریک ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے نیب کو پلی بارگین کے زریعے رقم واپس کردی تھی