تمام غیر قانونی آر او پلانٹس بند کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نےڈائریکٹرلیگل فوڈ اتھارٹی کو شہر بھر کے غیر قانونی آر او پلانٹس کے خلاف کارروائی کرکے 3ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے،اس سلسلے میں درخواست پر سماعت کے دوران فوڈ سیکیورٹی آفیسر ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈائریکٹر لیگل سندھ فوڈاتھارٹی سندھ پیش ہوئے،عدالت نے ڈائریکٹر لیگل سندھ فوڈ اتھارٹی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کو رپورٹ نہیں چاہیے ہمیں صرف کام چاہیے آپ لوگ کام کیوں نہیں کرتے ؟ ڈائریکٹر لیگل فوڈنے بتایا کہ کورٹ کا آرڈر ملے گا تو ہم کارروائی کریں گے، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ آپ لوگ خود بھی کبھی کام کر لیا کریں،عدالت نے ڈائریکٹرفوڈ اتھارٹی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ صرف کورٹ کے آرڈر کے بعد کام کرتے ہیں؟ ابھی آپ کو شوکاز جاری کردیں ؟فوڈ سیکیورٹی آفیسرڈسٹرکٹ سینٹرل نے بتایاکہ درخواست گزار کی مذکورہ شکایت پر آر او پلانٹ کا سروے کیا جہاں صفائی ستھرائی کا انتہائی فقدان تھا جس پر مذکورہ پلانٹ کو سیل کردیاگیاہے، ڈائریکٹر لیگل

سندھ فوڈ ذولفقار علی نےعدالت کو یقین دلایا کہ غیرقانونی آراو پلانٹس کے خلاف کارروائی کرکے بند اور رپورٹ معزز عدالت میں جمع کریں گے،بعد ازاں عدالت نے شہر میں قائم تمام غیر قانونی آر او پلانٹس کے خلاف کارروائی کر کے جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا اور مزید سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے