سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کے باغ ابن قاسم کیس میں گرفتار سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔ منگل کو سماعت کے دوران ملزم کو جیل سے عدالت لایا گیا عدالت نے ملزم کو واپس جیل بھجواتے ہوئے سماعت 5نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ نیب نے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں لیاقت قائم خانی کو کراچی سے گرفتار کیا تھا اور لیاقت قائم خانی کے گھر سے قیمتی نواردات‘ گاڑیاں‘ جیولری‘ غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی تھی۔