منتخب نمائندے شہریوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل کے دیرپا حل کیلئے واٹربورڈ سے تعاون کریں

وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ منتخب نمائندوں کے اجاگرکردہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہاہے،شہر میں فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کی بہتری کیلئے واٹربورڈ ملازمین دن رات کام کررہے ہیں، طلب سے کہیں کم پانی کی دستیابی کے باوجود شہر کے دور دراز علاقوں تک فراہمی آب کیلئے اہم اقدامات کیئے جارہے ہیں،ان کے جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے،منتخب نمائندے شہریوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل کے دیرپا حل کیلئے واٹربورڈ سے تعاون کریں،یہ بات ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے ین اے 241 سے منتخب رکن قومی اسمبلی فہیم خان کی قیادت میں آنے والے وفدکے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی،انہوں نے کہا کہ شہر سے نکاسی آب کے مسائل تیزی سے ختم کیئے جارہے ہیں، واٹربورڈ کا عملہ اور مشینیں مختلف علاقوں میں شفٹوں میں کام کررہی ہیں، بارشوں کے دوران برساتی پانی سیوریج لائنوں او ر مین ہولز میں ڈالے جانے کے سبب بڑی تعداد میں دھنسنے والی متعددسیوریج لائنوں کو تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تبدیلی کا کام جاری ہے،اس موقع پر رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے اپنے حلقہ انتخاب میں فراہمی ونکاسی آب کے مسائل سے ایم ڈی واٹربورڈ کو آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے طے شدہ شیڈول پر عملدرآمد ناگزیر ہے،ایم ڈی واٹربورڈنے رکن قومی اسمبلی کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور اجلاس میں پیش کردہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کے حل کیلئے واٹربورڈافسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیئے۔
کراچی ( ) ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیرنگرانی واٹربورڈ نے شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پرفراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیئے ہیں، واٹربورڈ جلوس کی گزرگاہ،نماز ظہرین کے وقت نمازیوں کے وضو اورجلوس کے راستوں پر لگائی گئی سبیلوں کو ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا،65سے زائد پانی سے بھرے ٹینکرز جلوسوں کے منتظمین اور امام بارگاہوں ومساجد کی انتظامیہ کے حوالے کردیئے گئے ہیں، ایم ڈی واٹربورڈشہر میں فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیں گے، واٹربورڈ کے اعلیٰ افسران و انجینئرز کے ساتھ جلوس میں شرکت کرکے ممکنہ شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنائیں گے، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے چہلم کے جلوسوں کے شرکاء،امام بارگاہوں،سبیلوں اور مساجد کو فراہمی و نکاسی آب کے فول پروف انتظامات کیلئے شعبہ سیوریج و واٹر کے تمام ملازمین کو انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے،ایک جاری نوٹیفکیشن کے ذریعہ انہوں نے واٹربورڈافسران کو جلوس کے شرکاء، سبیلوں اور نماز ظہرین کے نمازیوں کو وضو کیلئے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا پابند کیا ہے، فوکل پرسن برائے ٹینکرز اس ضمن میں فول پروف اقدامات کریں،انہوں نے تمام ضلعی سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ چہلم کے موقع پرڈیوٹی پر حاضراور شہری وضلعی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں،شہریوں کو پانی ونکاسی آب کی سہولیات کی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جائے، جلوس برآمد ہونے سے قبل جلوس کے راستوں پرعلاقہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز اپنے ایگزیکٹیو انجینئرز اور دیگر عملے سے ساتھ معائنہ کریں،اس کے علاوہ نکاسی آ ب کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے واٹربورڈ کی سیورکلینگ،جیٹنگ اور راڈنگ مشینوں کو بھی تیار رکھا جائے،واضح رہے کہ واٹربورڈکے ہائیڈرنٹس اینڈٹیکرزسیل نے جلوسوں کے منتظمین ء،امام بارگاہوں اورمساجد کیلئے 65سے زائد پانی سے بھرے ٹینکرز بدھ کی شام ہی فراہم کردیئے ہیں۔
ہینڈ آؤٹ نمبر20-10/kwsb/pro/010/03
رضوان حیدر
انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر،
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ