وطن پرست لیبر یونین پی ایس پی لیبر فیڈریشن کا ادارہ ترقیات میں جنرل ورکرز اجلاس ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت

وطن پرست لیبر یونین پی ایس پی لیبر فیڈریشن کا ادارہ ترقیات میں جنرل ورکرز اجلاس ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت

مُلازمین و ورکرز نے اپنے حقوق کے لیئے کی جانے والی وطن پرست لیبر یونین کی کاوشوں کو سراہا اور بھر پُور اعتماد کا اظہار کیا

کراچی (رپوٹ / ناظم انصاری) وطن پرست لیبر یونین پی ایس پی کے ڈی اے کا ادراہ ترقیات دسویں فلور لا ائنزایریا پروجیکٹ میں کامیاب جنرل ورکرز اجلاس ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت اجلاس کی سر براہی وطن پرست لیبر یونین کے سر پرست اعلی سید عمران حسین جعفری کر رہے تھے اس موقع پر جنرل سیکٹریری ذشیان ملک سنئیر جوائنٹ نسیم انصاری نشرواشاعت یاسر علی خان سینیر صدر راشد فیضی سنئیر ممبر فہیم خان محمد صدیق محمد عارف اور دیگر عہیداران جنمیں ورک چارج اتحاد پینل کے انچارج معیز علی اور

انکی کنیٹی نے بھی شرکت کی اس موقع پر وطن پرستوں نے تنخواہوں کی بروقت ادائگی میڈیکل کی بندش کے خاتمے اور سنئیرٹی کی بنیاد پر پرموشین پر زور دیا اجلاس میں کثیر تعداد میں ورکرز اور اسٹاف نے شرکت کی ورک چارج ملازمین کی اسکوڑٹنی کے حوالے سے ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام صاحب کے احکامات اور چیف انجئیر مبین صدیقی کے تعاون پر انکا بھرپور شکریہ ادا کیا

سر پرست اعلی سید عمران حسین جعفری نے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم ہر مظلوم ملازم کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں ملازمین کے جائز مسائل کی حل تلبی کے لئیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اسکے لئیے احتجاج اور دھرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے اس موقع ورکرز پر زور دیا گیا کہ وہ ادارے میں اپنے فرائض میں غفلت نہ برتیں اپنی

ڈیوٹی پوری طرح انجام دیں اسٹاف کی تیزی کے ساتھ وطن پرست لیبر یونین میں شمیولت اس بات کی علامت ہے کہ ملازمین پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین مصطفے کمال بھائ کے نظریعے کو فالو کر رہے شہر کراچی کے لوگ امن و ترقی چاہتے ہیں