پبلک اکاونٹس کمیٹی اجلاس میں مسلسل غیر حاضری پر 4افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا بڑا ایکشن، پبلک اکاونٹس کمیٹی اجلاس میں مسلسل غیر حاضری پر 4افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے، چیئرمین پی اے سی نے ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈسڑکٹ افسر ایجوکیشن کو

معطل کردیا محکمہ زراعت، ورکس اینڈ سروسز کےضلعی افسران کو بھی معطل کرنے کےاحکامات جاری کئے ہیں پی اے سی نے سابقہ ضلعی حکومتوں کےمالی حسابات میں بےضابطگیوں پر فیصلے کے لئے گزشتہ روز اجلاس بلایاتھا کشمور کندھکوٹ کےضلعی افسران مالی حسابات کےریکارڈ سمیت اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ جس پر چیئرمین پی اے سی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چاروں افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔