پیپلز پارٹی، ن لیگ کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیں سکھایا ہے کہ پورے ملک کی خدمت کرنی ہے اسی لیے ہم نے مخصوص علاقے کی خدمت نہیں پورے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو بھول کر کراچی اور سندھ کے مسائل حل کرنے ہوں گے اور ہم کم وسائل کے باوجود کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاہم بدقسمتی سے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام سست روی کا شکار ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے لیے پورے ملک کی ترقی اہم ہے لیکن ملک میں اس وقت جو بھی ہو رہا ہے وہ کچھ لوگوں کے ذاتی مفاد کے لیے ہو رہا ہے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن قیادت کی کرپشن پر پردہ پوشی کے لیے حکومت پر دباوَ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف بولنے والوں کے خلاف قوم میں غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ جلسے اور جلوسوں کا بنیادی مقصد سب جانتے ہیں۔ ملک میں معیشت، کورونا اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے بجائے مسائل پیدا کیے جا رہے ہیں اور حزب اختلاف کا یہ اتحاد ذاتی مفاد کے لیے بنایا گیا ہے۔

جزائر سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم جزائر کے معاملے پر بھی سندھ کے عوام کے لیے روزگار کا سوچتے ہیں اور جزائر میں صنعتوں کے قیام کے حق میں ہیں

Courtesy hum news