نواز شریف کے کزن میاں اسلم بشیر کے گھر پر فائرنگ کا معاملہ ، ملزمان کی ضمانت ہائیکورٹ سے بھی خارج

ایک ملزم عمر ادریس گرفتار ، فرقان ادریس تاحال مفرور،
گرفتار ملزم کوپولیس ریمانڈکیلئے 7اکتوبر صبح 9بجے ماڈل ٹاﺅن میں جوڈیشل مجسٹرکے سامنے پیش کیا جائیگا
لاہور۔ نواز شریف کے کزن میاں اسلم بشیر کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان فرقان ادریس اور عمر ادریس کی ہائیکورٹ سے بھی عبوری ضمانت خارج ہوگئی۔ پولیس نے ایک ملزم عمر ادریس کو گرفتار کرلیا جبکہ فرقان ادریس تاحال مفرور ہے۔۔تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے جج شہرام سرور چوہدری نے فرقان اور عمر ادریس کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جج شہرام سرور چوہدری کا کہنا تھا کہ ملزمان نے جو جرم کیا ہے وہ ناقابل ضمانت ہے ۔ عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزمان کمراہ عدالت سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے ایک ملزم عمر ادریس کو گرفتار کرلیا ہے جسے پولیس کی جانب سے ریمانڈ کیلئے مورخہ 7اکتوبر 2020بروز بدھ صبح 9بجے ماڈل ٹاﺅن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ قمرالزمان کے سامنے پیش کیا جائیگا۔اس سے قبل بھی سیشن کورٹ سے ملزمان فرقان ادریس اور عمر ادریس کی عبوری ضمانت خارج ہوچکی ہے۔جسے اب ہائیکورٹ کے جج نے بھی میرٹ پرخارج کردیا ہے۔
یاد رہے کہ ملزمان پر ماڈل ٹاﺅن لاہور میں میاں اسلم بشیر کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد ہے۔واقعہ کے مطابق رواں برس 2جولائی کو ملزمان فرقان ادریس، عمر ادریس اور دیگر نے ماڈل ٹاﺅن لاہور میں میاں نواز شریف ، اور شہباز شریف کے کزن میاں اسلم بشیر کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان کو نقصان پہنچایا جبکہ اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔جبکہ ملزمان کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاﺅن میں مقدمہ درج ہے۔بریں ازاں ملزمان عمر ادریس اور فرقان ادریس کیخلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر انہیں کئی بار اشتہاری بھی قراردیا جاچکا ہے۔ ملزمان عمر ادریس اور فرقان ادریس کیخلاف شوگر ملزکے تنازعہ پر تھانہ پتوکی، ننکانہ اور چونیاں میں بھی مقدمات درج ہیں۔
نوٹ: ہائیکورٹ سے ملزمان کی عبوری ضمانت خارج ہونے کا عدالتی آرڈر ، ملزم کی گرفتاری کی تصویر اور مقدمے کی ایف آئی آر بھی اسی خبر کیساتھ لف ہے ۔ (پی ڈی ایف فائل)