سینئیر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی: سندھ حکومت بلدیہ عظمی کراچی میں کونسل سروس کی پوسٹوں پر بھی تعیناتیاں کرنے لگی

سینئیر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ان کی جگہ گریڈ19 کے سید شفیق احمد شاہ کو سینئیر ڈائریکٹر ایچ آر ایم تعینات کیا گیا ہے

کے ایم سی کے اہم ترین محکمہ ہیومن ریسورس کے سینئر ڈائریکٹر کے عہدے پر ایس یوجی سروس کے افسر کو تعینات کیا گیا ہے

ایس یو جی سروس کے حامل افسر کی تعیناتی سے کے ایم سی افسران میں کھلبلی مچ گئی

اپنے مستقبل سے پریشان افسران سرجوڑ کر بیٹھ گئے

بلدیہ عظمی کراچی اسوقت عہدوں کی بندر بانٹ کا گڑھ بن چکا ہے