چھوٹا آدمی ، بڑا اسٹیج


چھوٹا آدمی ، بڑا اسٹیج

کرونا تیزی سے عوام کے ساتھ امریکی معشیت کو بھی نگل رہا ہے ، مگر کرونا کا شکار صدر جو زبردستی ہسپتال سے چلے آئے

، کہتے ہیں باہر نکلو کرونا سے لڑو ، کاروبار کھولو ، بچوں کی ایک بڑی تعداد خوراک کی کمی کا شکار ہوچکی ، بے روزگاری یوں موجیں مار رہی ہے جیسے اسے روکنے کے لئیے قائم سارے پل ایسے ہی ٹوٹ گئے ہوں جیسے امریکی خارجہ پالیسی کو پُل پر چلتے چلتے یو ٹرن لینے کا حکم ملتا ہے ، امریکہ کی خارجہ پالیسی کو امریکی اساتذہ و تجزیہ نگار بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں ، جیسے کسی کو نہیں پتہ
کہ صدر ٹرمپ ماڈرن لبرل ہیں یا کنزرویٹو یا نیشنلسٹ اسی طرح انکی پالیسی کی بھی کوئ سمت نہیں اب تو کنزرویٹو میڈیا بھی صدر کی کنفیوژن اور گھبراہٹ سے گھبراتا نظر آتا ہے ، موصوف روز کی بنیاد پر مقبولیت کا گراف اپنی کسی نئی حرکت سے کھینچ کر نیچے لے آتے ہیں ، اگلی ڈبیٹ اور ایمی کونی کی نامزدگی پر سوالیہ نشانات بڑھتے جارہے ہیں ، سنئیے امریکہ کے انتخابی معرکے کی نئی تفصیلات آفاق فاروقی سے زیر نگاہ ویڈیو میں