پاک سر زمین پارٹی ریاض ریجن کے صدر حنیف بابر کی جانب سے سعودی عرب کے 90ویں قومی دن ” یوم الوطنی ” کی پروقار تقریب

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاک سر زمین پارٹی ریاض ریجن کے صدر حنیف بابر کی جانب سے سعودی عرب کے 90ویں قومی دن ” یوم الوطنی ” کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف بابر نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت سعودی عرب کی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمارا اسلامی برادر ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ سعودی حکمرانوں کا دوستانہ اور مشفقانہ رویہ امت مسلمہ کے لیے فخر ہے پاک سعودی دوستی مزید مضبوط اور مستحکم ہو نگے جو امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہوگی حنیف بابر نے کہا کہ حرمین شریفین سے پاکستانی عوام کا والہانہ محبت پیار اور عقیدت محبت کی عظیم مثالی ہے تقریب سے دیگر عہدیدارن نے بھی خطاب کرتے ہوئے سعودی حکومت کو زبردست تحسین پیش کیا اور سعودی عرب کی خوشحالی ترقی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا بھی کی تقریب میں بچوں نے سعودی عرب کا قومی ترانہ گا کر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اپنی اپنی محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب امن پسند ملک ہے جس کی مثال دنیا میں کہی نہیں مل سکتی ہم سعودی عرب سے بہت پیار کرتے ہیں ہم دعاگو ہیں کہ اللہ پاک خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو زندگی تندرستی صحت جیسی نعمتوں سے نوازتا رہے آمین