سٹوڈنٹ یوتھ کونسل کے ممبران کا سینیٹر رحمان ملک سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات،


کونسل کے ممبران میں ملک کے مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات شامل ہیں،

طلبہ و طالبات کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں،

نوجوان کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں، سینیٹر رحمان ملک

نوجوان قوم کی تعمیر اور معاشرے کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں، سینیٹر رحمان ملک

نوجوانوں میں طاقت ہے کہ وہ کسی ملک کی ترقی اور ترقی کی طرف گامزن ہونے میں مدد کرے، سینیٹر رحمان ملک

کسی ملک کے نوجوان کسی قوم کا مستقبل طے کرتے ہیں، سینیٹر رحمان ملک

دنیا کا کوئی ملک تب تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک وہ نوجوان نسل کو تعلیم عام نہ کرے، سینیٹر رحمان ملک

پاکستان میں اس وقت نوجوان طبقے کی آبادی سب سے زیادہ ہے، سینیٹر رحمان ملک

مجموعی آبادی کا 64٪ سے زائد 30 سال کی عمر سے کم اور 29٪ سے زائد 15 سال کی عمر کے درمیان ہے، سینیٹر رحمان ملک

ہمارے ملک میں نوجوانوں کو آج کل بہت ساری پریشانیوں کا سامنا ہے، سینیٹر رحمان ملک

. ہمیں اپنے نوجوانوں کو مساوی تعلیم و ہر شعبے میں مساوی مواقع دینے کی ضرورت ہے، سینیٹر رحمان ملک

نوجوانوں کو تمام سہولیات اور کامیابی کے حصول کےلئے چیلنج لینے کی ترغیب دی جانی چاہئیں، سینیٹر رحمان ملک

ہم نے پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کو قائم کرکے نوجوانوں کو مزید مواقع فراہم کرنے ہیں، سینیٹر رحمان ملک

نوجوان اپنے مستقبل کا تعین کرے اور مقصد کے حصول کیلئے دن رات محنت کرے، سینیٹر رحمان ملک

معاشرے میں منشیات کی روک تھام و دیگر برائیوں کے خاتمے کے لئے نوجوان نسل اپنا کردار ادا کرے، سینیٹر رحمان ملک

اگر نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا موقع نہ دیا گیا تو یہ انسانی وسائل کی بہت بڑی ضیاع ہوگی، سینیٹر رحمان ملک

ہماری تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان بنانے میں نوجوانوں نے بہت اہم کردار ادا کیا تھا، سینیٹر رحمان ملک

طلبا و طالبات نے سینیٹر رحمان ملک سے انکو درپیش مسائل بیان کئے،

طلبا و طالبات نے نوجوان کو مضبوط کرنے کے لئے ضروری قانون سازی پر زور دیا،
طلبا و طالبات نے سینیٹر رحمان ملک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کو پارلیمنٹ ہاوس انے و مسائل پر گفتگو کرنے کا موقع فراہم کیا

پہلی بار ایسا ہوا کہ ہمیں پارلیمنٹ کیمٹی میں مسائل بیان کرنے کا موقع فراہم کیا، سٹوڈنٹ کونسل رہنما شہزاد خان

ہم کویڈ 19 کیخلاف طلبا و طالبات ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سٹوڈنٹ کونسل رہنما شہزاد خان

نوجوان کو اگر حکومتی سطح پر رہنمائی نہ ملی تو ہمیشہ انتہاپسندوں کے ہاتھوں استعمال ہوگے، شہزاد خان

مذہب کے نام پاکستانی نوجوان ہمیشہ استعمال ہوتا ارہا ہے، شہزاد خان