سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد

ریاض ( ثناء بشير )سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگی عہدیداروں اور ورکرز نے شرکت کی اور پارٹی لیڈران نوازشریف اور شہبازشریف کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیاپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر خالد اکرم رانا کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو عوام کا بیانیہ ہے کیونکہ پاکستانی عوام جان چکی ہے کہ ملکی سیاست میں خرابی کیسے پیدا ہوتی ہے اب عوامی حلقوں میں اضطرابی کیفیت ہے کہ پاکستان کو درست سمت میں ڈالنے کے لئے ضروری ہے کہ سیاست کو آمرانہ رویوں سے پاک کیا جائے پی ٹی آئی حکومت آمرانہ رویوں کو فروغ دینے کے لئے کردار ادا کر رہی ہے اور انتقامی سیاست کے ذریعے اپوزیشن کو دباو میں لانا چاہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ شہباز شریف کو نام نہاد نیب کیسز میں تیسری مرتبہ گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا گیا ہے اور دوسری جانب نوازشریف کی تقریر دیکھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے یہ کسی صورت جمہوری رویے نہیں ہیں بلکے یہ آمرانہ رویہ ہے جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا، اوورسیز پاکستانی بھی ملکی صورتحال پر پریشان ہیں کہ کس طرح عمران خان اور ان کی کابینہ نے ملک کو معاشی اور سیاسی طور پر کمزور کر دیا ہے حکومت اور اس کے حواریوں کو چاہئیے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور اور شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی انتقام کا شکار افراد کو رہا کرے خالد اکرم رانا نے کہا کہ وہ پارٹی لیڈر شپ سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور سعودی عرب کے صدر مرزا الطاف کے ہمراہ کھڑے ہیں اور بیرون ملک بیٹھ کر ہم پارٹی کے بیانیے کو عام کریں گے پریس کانفرنس میں دیگر مقررین میں رانا خادم، سردار شعیب، راجہ یعقوب، حاجی احسان دانش، چوہدری خادم بجاڑ، رانا اشرف، مرزا منیر بیگ، سردار نواز، یوسف جٹ ،ضرار بلوچ اور دیگر نے کہا کہ پاکستانی عوام جاگ چکی ہے اور پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے ہم مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر یکجان ہیں اور ہر صورت میں پارٹی کے ساتھ منسلک رہیں گے مسلم لیگ ن کو مشرف دور سے توڑنے کی کوشش کی گئی ہے مگر پارٹی اپنے پورے وجود کے ساتھ کھڑی ہے اور مخالفین کے مذموم مقاصد کے عزائم کو ناکام بنا رہی ہے، موجودہ حکومت نے جس طرح ملک کو مسائل کا گڑھ بنا دیا یے قوم اسکا محاسبہ ضرور کرے گی اور کشمیر پر سودے بازی کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، آج حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مقبوضہ اور آزاد کشمیر کی عوام مایوسی کا شکار ہیں پوری قوم نوازشریف کی جانب دیکھ رہی یے آئندہ بھی نواز قوم کی نمائندگی کریں گے اور پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کریں گے، شرکاء نے مطالبہ کیا کہ شہباز شریف کو فی الفور رہا کیا جائے