ٹیم لیڈر ICAP سائرہ ناصر کی جیوے پاکستان سے خصوصی گفتگو

ملاقات… وحید جنگ

سائرہ ناصر ICAP کی ٹیم لیڈر ہیں گورنر ہاؤس میں خواتین ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر انہوں نے جیوے پاکستان ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم جب بھی یہ دن مناتے ہیں تا ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں بتائیں کہ یہ صرف خواتین کا دن نہیں ہے بلکہ ان مردوں کا دن بھی ہے جو سنگل پیرنٹ ہوتے ہیں ان کا کردار بھی بہت اہم ہوتا ہے ۔ ہم خواتین معاشرے سے کوئی رعایت نہیں مانگتی ۔عورت صرف برابری مانتی ہے ناکام نہ زیادہ صرف اپنا حق اپنا جائز مقام چاہتی ہے ۔ ہم لیول پلینگ فیلڈ چاہتے ہیں یہاں سب کو برابر کام کرنے کا موقع ملے برابر مواقع ملیں تاکہ ہر کوئی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکے ۔ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
خواتین کو درپیش مسائل کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا ذاتی طور پر تو میں خود کو لکی محسوس کرتی ہوں خوش قسمت ہوں کہ مجھے کسی بڑی مشکل کا سامنا نہیں ۔ہر کسی کی اپنی زندگی ہے ہر کسی کے مسائل کی نوعیت الگ ہے ہر کسی کے کام کا انداز اور اس کی نوعیت مختلف ہے کیریئر اہم ہوتا ہے بچے ہی ہوتے ہیں کام میں توازن قائم رکھنا بڑا چیلنج ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ایسی تقریب سے خواتین کو شعور آگاہی ملتی ہے ان کے کام کو سراہا جاتا ہے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ایک عورت یہی چاہتی ہے اور جو ورکنگ وومن ہے اسے بھی یہی اعتماد اور حوصلہ افزائی چاہیے ہوتی ہے جو سے آگے بڑھاتی ہے انہوں نے جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی جانب سے خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ورکنگ وومن کے معاملات پر بات کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور یہ پاکستان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں