محمد یوسف کرکٹر بابراعظم کی بیٹنگ میں نکھار لانے کیلئے سرگرم

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی اسکلز مزید بہتر کرنے کیلئے انہیں خصوصی تربیت دے رہے ہیں۔

محمد یوسف نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر (این ایچ پی سی) میں کپتان بابراعظم کو تربیت دے رہے ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق محمد یوسف، بابراعظم کی اسکلز پر بہت محنت کر رہے ہیں۔

این ایچ پی سی میں سابق کپتان محمد یوسف کی فہیم اشرف کے ساتھ بھی ورکنگ جاری ہے، انجری کا شکار آل راؤنڈ فہیم اشرف نے بیٹنگ کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

باؤلنگ کوچ وقار یونس بھی ہائی پرفارمنس سنٹر میں نوجوان باؤلرز کے ساتھ کام کر رہے ہیں