محمد سجاد نے تیسری مرتبہ رینکنگ چیمپئن شپ جیت لی

محمد سجاد نے دلچسپ مقابلے کے بعد حارث طاہر کو شکست دے کر تیسری بار رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کرلیا، فائنل جیو سوپر پر براہِ راست نشر کیا گیا۔

نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر رینکنگ چیمپئن شپ کا فائنل تجربہ کار محمد سجاد اور حارث طاہر کے درمیان کھیلا گیا۔

ابتدا میں سجاد کو 0-4 کی برتری حاصل تھی لیکن حارث طاہر نے شاندار کم بیک کیا اور 12فریم تک برتری کا توازن بدلتا رہا، محمد سجاد نے تجربے کا خوب فائدہ اٹھایا اور آخر کار ٹائٹل جیت لیا، 15 فریمز پر مشتمل فائنل میں اُنہوں حریف کو 6-8 سے زیر کیا
ایونٹ کے اختتام پر نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے