سیلفی لیتے 3 نوجوان آبشار میں ڈوب گئے

ریاست کرناٹک کے شہر یادگیر میں سیلفی کے جنون نے 3 نوجوانوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔

حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی 3 سیاح آبشار کا نظارہ کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے کنارے پر کھڑے ہو کر سیلفی لینا چاہی۔

پاؤں پھسلنے کے باعث ایک ایک کر کے تینوں پانی میں ڈوب گئے۔

جائے حادثہ پر موجود افراد ایک سیاح کو بچانے میں کامیاب ہوگئے جس کا نام ابراہیم بتایا گیا ہے۔

سیلفی بناتے ہوئے پیش آنے والے حادثے میں عبدالرحیم اور عدنان نامی افراد پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوئے ہیں۔

Courtesy jang news