گورنر سندھ عمران اسماعیل کی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کے گھر آمد ۔والدہ کی تعزیت

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401
کراچی
مور خہ05 اکتو بر ، 2020
گورنر سندھ عمران اسماعیل کی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کے گھر آمد ۔والدہ کی تعزیت
کراچی 5 اکتوبر۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل آج دوپہر وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی رہائش گاہ علی ہاﺅس پہنچے اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنما وپارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ بھی تھے جبکہ وزیر اطلاعات کے صاحبزادے سید محمد علی شاہ ،بھی اس موقع پر موجود تھے ۔گورنر نے اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعا کی ۔وزیر اطلاعات نے گورنر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ہینڈآﺅٹ نمبر 6