پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اپنے بیٹے حسین کے ساتھ

پاکستان کی ذہین اور خوبصورت سیاستدان اور سابق ٹی وی اداکارہ شرمیلا فاروقی ان دنوں اپنی گھریلو زندگی کو زیادہ انجوائے کررہی ہیں وہ اپنے شوہر حشام ریاض شیخ اور پیارے بیٹے حسین کے ساتھ سارا وقت گزارتی ہیں 25 جنوری 1978 کو پیدا ہونے والی 41 سالہ شرمیلا فاروقی سندھ اسمبلی کی رکن اور وزیر اعلیٰ کے مشیر بھی رہ چکی ہیں انہوں نے اطلاعات اور ثقافت جیسے محکموں میں عمدگی سے کام کیا ۔وہ میڈیا پر ٹاک شوز میں پارٹی کا بھرپور دفاع کرتی ہیں ۔انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے انہوں نے اپنے والد عثمان فاروقی کے مشکل وقت میں اپنی والدہ انیسہ فاروقی کا انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتھ دیا ان کے خاندان کے خلاف کرپشن کے کیسز بھی بنے یہ میں گرفتاریاں بھی ہوئی جیل بھی دیکھیں یو سیاست کے اتار چڑھاؤ کا اچھی طرح مشاہدہ کیا ۔سیاست کے تمام ذائقے چکھے ۔سیاست میں آنے سے پہلے انہوں نے پی ٹی وی کے ڈرامے پانچواں موسم میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے جہاں اعجاز اسلم طلعت حسین عبداللہ کادوانی او گلاب چانڈیو جیسے اداکاروں کے ساتھ انھوں نے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کا عمدگی سے مظاہرہ کیا ۔وہ اپنی شادی کے دنوں میں ووٹ ڈالنے کے لیے سندھ اسمبلی آئی ۔انہوں نے 2015ءمیں حشام ریاض شیخ سے شادی کی ۔آج کل وہ اپنی ساری توجہ اپنے شوہر اور اپنے بیٹے حسین کو دے رہی ہیں ۔وہ سیاسی سفارتی اور صحافتی حلقوں میں بھی کافی مقبول ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں