اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو سالگرہ مبارک ۔زندگی کی 67 بہاریں دیکھ لیں

سندھ اسمبلی کے اسپیکر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پاکستان کے مقبول سیاستدان آغا سراج درانی نے زندگی کی 67 بہاریں دیکھ لیں ۔جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی جزا میہ اپنی اور اپنے قارئین کی جانب سے آغا سراج درانی کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتی ہے

اور ان کی صحت و سلامتی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے ۔آغا سراج درانی 5 اکتوبر 1953 کو پیدا ہوئے ۔ان کا تعلق پاکستان کے ایک مشہور سیاسی خاندان سے ہے گڑھی یاسین سے تعلق رکھنے والے آغا سراج درانی نے

ضیاءالحق کے دور میں پہلی مرتبہ الیکشن لڑا انیس سو اٹھاسی میں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں فاتح قرار پائے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت ان پر ہمیشہ سے گہرا اعتماد کرتی آئی ہے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری ان

پر گہرا اعتماد کرتے ہیں ان کے والد آغا صدر الدین اور ان کے انکل آغا بدرالدین بھی زندہ اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں آغا سراج درانی نے سینٹ پیٹرک ہائی سکول کراچی سے میٹرک کیا اس کے بعد انہوں نے کامرس میں بیچلر کی


ڈگری حاصل کی انہوں نے سندھ مسلم لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کی انیس سو اسی کی دہائی میں وہ امریکہ گئے اور وہاں انہوں نے بزنس بھی کیا ۔اگر سراج درانی کا شمار پاکستان میں اعلی اخلاقی اقدار اور روایات نبھانے

والے سیاستدانوں میں ہوتا ہے وہ مضبوط خاندانی پس منظر کے حامل ایک دلیل سیاستدان ہیں انہوں نے سیاست کے نشیب و فراز کو قریب سے دیکھا ہے اور حکومت میں وزارت کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے عوام کی خدمت کی اور مختلف ادوار میں سیاسی

انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بھی بنے اور ان پر مقدمات بنائے اور انہیں گرفتار کیا گیا

اور جیل بھی رکھا گیا وہ ماضی میں لگائے گئے تمام الزامات اور مقدمات سے باعزت بری ہوئے

اس وقت بھی ان کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری ہے اویس رانی کا کہنا ہے کہ سیاست میں یہ


سب کچھ ایک معمول ہے اور وہ کبھی الزامات اور مخالفت سے گھبرائے نہیں بلکہ وہ اور ان کا پورا خاندان اور ان کی سیاست عوام کے سامنے کھلی کتاب کی مانند ہے ۔
————–
By-Salik-majeed-fro-jeeveypakistan.com——–