بول ٹی وی سے وابستہ پاکستان کے مشہور صحافی فیصل عزیز خان کی 22 سال بعد نوائے وقت میں واپسی

بول ٹی وی سے وابستہ پاکستان کے مشہور صحافی فیصل عزیز خان کی 22 سال بعد نوائے وقت میں واپسی۔جی ہاں فیصل عزیز خان نے 22 سال بعد پھر نوائے وقت کا رخ کیا ہے ۔اب بات ہوگی کہ عنوان سے فیصل عزیز خان نے نوائے وقت میں ہفتہ وار کالم لکھنے کا اعلان کیا ہے اور ان کا پہلا کالم ۔۔تعلق ہی سب کچھ ہے ۔۔۔نوائے وقت کے ادارتی صفحے پر نمایاں طور پر شائع کیا گیا ہے

۔فیصل عزیز خان نے نوائے وقت سے اپنی وابستگی کے حوالے سے پرانی یادوں کو تازہ کیا ہے

انہوں نے لکھا ہے کہ نوائے وقت کی بہت سی ایسی شخصیات نظروں کے سامنے آرہی ہیں جو اب اس

دنیا میں نہیں رہیں خاص طور پر یوسف خان اور محمد یوسف جن کے بغیر نوائے وقت کی تاریخ مکمل نہیں ہوسکتی اور دی نیشن کے سید وہاب کاظمی میں مجھے صحافت کے شعبے میں باقاعدہ لائے ۔یہ کہانی کچھ لمبی ہے


کسی اور دن بھر پور انداز میں بتاؤں گا لیکن آج 22 سال بعد میں پھر نوائے وقت میں لکھ رہا ہوں نوائے وقت سے تعلق نے بھی گہری سوچوں میں ڈال دیا ہے نفیس شخصیات اور ایک سے بڑھ کر ایک مضبوط اور گہری شخصیات

رپورٹنگ ٹیم میں تھی اور بعض تو اب بھی اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں یوسف خان مرحوم کا کمانڈ اینڈ کنٹرول پر گرفت کا مقابلہ کرنے والے بہت ہی کم تھے موجودہ ایڈیٹر امین یوسف سے اچانک گفتگو کے دوران یہ کالم لکھنے کی بات شروع ہوئی اور وہ پرانا تعلق جو نوائے وقت تھا ایک بار پھر ابھر آیا اب آپ ہر ہفتے نوائے وقت میں میرا کالم پڑھ سکیں گے