فلوریڈا : تیز رفتاری کے باعث خوفناک حادثہ

امریکا میں ایک تیز رفتار پک اپ ٹرک دیوار سے ٹکرا کر سوئمنگ پول میں جا گرا.

امریکی ریاست فلوریڈا میں ہائی وے پیٹرول پمپ کے قریب ایک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتاری کے باعث پک اپ ٹرک دیوار سے ٹکرا کر ایک گھر کے سوئمنگ پول میں جاگرا۔

پولیس کے مطابق 49سالہ شخص ٹرک چلا رہا تھا تاہم خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، اس حوالے سے ٹرک ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اس نے ایک معذور شخص کی گاڑی بچانے کی کوشش کی جس کے باعث ٹرک قابو سے باہر ہوگیا