جنید خان نے میچ میں پرفارم کرنے کا گُر بتادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے میچ میں پرفارم کرنے کا گُر بتادیا۔

ڈومیسٹک ٹیم میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر جنید خان نے کہا کہ جب آپ میچ انجوائے کرتے ہیں تو دباؤ سے آزاد ہوکر کھیلتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر میچ میں اپنی سو فیصد پرفارمنس دینے اور اسے انجوائے کرنے کی کوشش کرتا ہوں
فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ کارکردگی پر خوشی ہے، پرفارمنس کا مزہ اس وقت دوبالا ہوجاتا ہے، جب میچ جیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے میچ پریکٹس نہیں مل سکی مگر پہلے میچ کے بعد بولنگ بہتر ہوئی۔

جنید خان نے واضح طور پر کہا کہ جو پُرفارم کرے گا وہی آگے بھی کھیلے گا