کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے عہدیداروں اور ممبران کاصحافی کالونی ہاکس بے کادورہ، تعمیراتی ، ترقیاتی اوردیگرسرگرمیوں کا جائزہ لیا

کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے عہدیداروں اور ممبران کاصحافی کالونی ہاکس بے کادورہ، تعمیراتی ، ترقیاتی اوردیگرسرگرمیوں کا جائزہ لیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے عہدیداروں اور ممبران کے وفد نے گزشتہ روزصحافی کالونی ہاکس بے میں تعمیراتی ، ترقیاتی اوردیگرسرگرمیوں کا جائزہ لیاصحافی کالونی ہاکس بے کا دورہ کرنے والے وفد میں سیکرٹری کراچی پریس کلب

ارمان صابر، جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر، خزانچی راجہ کامران، ممبرگورننگ باڈی عبدالجبار ناصر اور سینئرممبرکراچی پریس کلب شمس کیریوشامل تھے۔ اس موقع پرہاکس بے میں مسجدرحمان کے تعمیراتی کام اور دیگرترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔صحافی کالونی میں آباد سینئرممبر عادل ظفرسے ملاقات بھی کی وفد نے ہاکس بے میں مختلف سرگرمیوں حوالے سے کئی امور پر مشاورت بھی کی اور جلد گورننگ باڈی کی منظوری سے معاملات کو آگئے بڑھانے کافیصلہ کیاگیا۔  

عبدالرحمن
0321-2115504
سیکرٹری
پریس اینڈ پبلی کیشنز کمیٹی
کراچی پریس کلب