ایم ڈی سوئی سدرن کیلئےعلی جاوید ہمدانی پہلےنمبر پر،

اسلام آباد (عاطف شیرازی) سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی کے لیے تین نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں شارٹ لسٹنگ میں علی جاوید ہمدانی کانام پہلے نمبر پر ہے حتمی منظوری کے لیےتین رکنی پینل وزیراعظم کو بھیجا جائےگا۔ علی جاوید ہمدانی اس سے قبل سوئی ناردرن کے ایم ڈی کے نام کے لیے بھی شارٹ لسٹ ہوئے تھے تاہم پینل میں ان کا نام تیسرے نمبر پر تھا۔ علی ہمدانی نے حکومتی ذمہ داروں کو

پیغام دیا ہے کہ وہ سوئی ناردرن کے بجائے سدرن میں دلچسپی رکھتے ہیں سوئی سدرن کے ایم ڈی کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والا دوسرا نام عمران احمد کا ہے جو امریکا میں مقیم ہیں ،تیسرا نام اسد حسن کا ہے جو پاکستان ریفائنری لمٹیڈ میں کام کرتے ہیں۔۔ پٹرولیم ڈویژن سمری منظوری کے لیے پی ایم آفس کو ارسال کرے گی۔باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ سوئی ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹر نےفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ایم ڈی شپ کے لیے عامر طفیل اور سہیل گلزار کا نام کلئیر کرتے ہوئے موزوں قرار دیدیاہے ۔ تیسرا نام علی جاوید ہمدانی کا ہے۔ ذرائع کے مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس گزشتہ روز پشاور میں ہوا جس میں بی او ڈی کے سامنے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ رکھی گئی تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے دو ایک کی اکثریت سے قائم مقام ایم ڈی سوئی نادرن

عامر طفیل اور ڈی ایم ڈی آپریشن سہیل گلزار کے ناموں کو تیسری بار بھی موزوں قرار دے دیا ہے۔
—-jang-report———–