جامعہ کراچی کے پہلے وائس چانسلر محترم ڈاکٹر ابو بکر حلیم

جامعہ کراچی کے پہلے وائس چانسلر محترم ڈاکٹر ابو بکر حلیم تھے 🙂
ڈاکٹر ابوبکر حلیم انہیں ابا حلیم بھی کہا جاتا ہے۔ پیدائش جہاں آباد، بہار۔ ابتدائ تعلیم پٹنہ میں ہوئ اور پھر آکسفورڈ یونورسٹی سے پولیٹکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی ۔ علی گڑھ یونورسٹی میں تدریسی عمل شروع کیا اور وہیں مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ ایک دفعہ علی گڑھ میں قائد کا خیر مقدم کرتے ہوئے یہ تاریخی کلمات ادا کیے۔
مسٹر جناح، ہم یہاں تاریخ پڑھا رہے ہیں اور آپ تاریخ بنا رہے ہیں 🙂

قیام پاکستان کے بعد 1947ء میں ابا حلیم سندھ یونورسٹی کے وائس چانسلر مقرر ہوئے ( 1947ء سے 1951ء تک) اور جامعہ کراچی کے قیام کے بعد آپ کو پہلا وائس چانسلر بننے کا اعزاز ملا 🙂

قیام پاکستان سے پہلے وہ علی گڑھ یونیورسٹی میں پرو وائس چانسلر بھی تھے