ٹرمپ نسل پرست، اسلامو فوبک انسان : چیلسی کلنٹن

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی صاحبزادی چیلسی کلنٹن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایک نسل پرست ، اسلامو فوبک ، بد نظمی کو ہوا دینے والے اور ٹرانسفوبک انسان ہیں ، مجھے خدشہ ہے کہیں ہمارا ملک ہولناکی کی عملی شکل نہ بن جائے ، ٹرمپ کا رویہ ظلم اور تعصب کی طرح ہے ، وہ اپنی نااہلی چھپانے کی خاطر سب کچھ تباہ کرنے میں بھی عار محسوس نہیں کریگا ، صدر ٹرمپ اگلا الیکشن جیتنے کی خاطر تمام غیر اخلاقی اور غیر مہذب ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ، انہیں اسکی کوئی پرواہ نہیں کہ کورونا وائرس کو روکنے کیلئے کیا ضروری اقدامات کرنے ہیں ، حقیقت میں امریکیوں کی جان بچانے کیلئے انکو کوئی دلچسپی نہیں ، ٹرمپ نے اپنے کردار سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک غیر جمہوری اور بدنما ذہنیت کے انسان ہیں ، انہیں متواتر جھوٹ بولنے کی عادت ہے ، امریکی عوام انکے وعدوں اور دعووں پر یقین نہیں کرتے

Courtesy 92 news urdu