پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ دوسرے ممالک کی نسبت اللہ کے کرم سے پاکستان میں کورونا کم پھیلا لیکن سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی مقامات پر ہرکوئی ماسک پہنے ۔ تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگئے ہیں اور کراچی کے کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن بھی کیا گیا ہے
ستمبر میں کورونا کیسز انتہائی کم رہے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد6 ہزار تک نیچے آگئی تھی۔ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد ایکٹیو کیسز کی تعداد9 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں ایک لاکھ 38 ہزار 50 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور2ہزار520 اموات ہوئی ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار513 ہوگئی ہے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3 لاکھ14 ہزار616 ہے۔

Courtesy hum news