سعودی عرب میں گاڑی چلانے والے ہوجائیں ہوشیار!

سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہراہوں پر ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کے لیے سادہ لباس میں اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جنہوں نے کئی گاڑیوں پر جرمانے کیے، تیز رفتار گاڑی چلا کر کرتب دکھانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔

سادہ لباس میں ٹریفک اہلکاروں نے ایسی کئی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جو نمبر پلیٹ کے بغیر تھیں۔

ٹریفک پولیس نے تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے والے کئی افراد کا چالان کیا جبکہ انتہائی حد سے 40 تا 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی۔

پولیس نے متعدد گاڑیاں بھی ضبط کرلی ہیں جبکہ دیگر قانونی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے

Courtesy Ary News