پاکستان کے نوجوانو اور تاجرو۔۔۔۔۔سراج قاسم تیلی سے کچھ سیکھ لو ۔۔۔!

سراج قاسم تیلی کہنے کو تو ایک صنعت کار ہیں سرمایہ دار ہیں اور ملک کے بڑے امیر لوگوں کی فہرست میں ان کا نام نمایاں ہے لیکن ان کی اصل دولت اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی عادت ہے وہ دل کے سخی ہیں سماجی بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں خیر کے کاموں میں شرکت کرتے وقت اپنا ہاتھ نہیں رکھتے اس لئے اللہ تعالی نے انہیں بے پناہ نوازا ہے اور ان کا کاروبار مسلسل کامیابی اور ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے ۔

ایک زمانہ تھا جب سراج قاسم تیلی گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور نقشبندی انڈسٹریز کے ساتھ وابستہ تھے اور انہوں نے زندگی کے گیارہ اہم سال ان کے ساتھ گزارے 1974 میں گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس کراچی سے گریجویشن کی

۔ان کا تمام کیریئر محنت اور صرف محنت کے بل بوتے پر آگے بڑھتا گیا ۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر بنے اور پھر انہیں بزنس کمیونٹی کا ہردلعزیز رہنما بننے کا اعزاز حاصل ہوا اور اب پاکستان کی بزنس کمیونٹی ان پر بے پناہ اعتماد کرتی ہے

کیونکہ انہوں نے تمام کیریئر بزنس کمیونٹی کے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل پر کبھی خاموش نہیں رہے ۔انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی رابطہ بہتر بنانے کے لئے مختلف مواقع پر تجاویز بھی پیش کی اور اس کی اہمیت بھی اجاگر کی لیکن بھارت کے منافقانہ رویہ سے وہ بھی مایوس ہوگئے ۔پاکستانی معیشت کی ترقی اور

اس کی بہتری کے لیے انہوں نے جو گرانقدر خدمات انجام دیں ان کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 23 مارچ 2011 کو صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ستارہ امتیاز سے نوازا ۔

سراج قاسم تیلی کا شمار پاکستان کے انتہائی کامیاب ذہین اور باصلاحیت بزنس رہنماؤں میں ہوتا ہے اور بزنس کمیونٹی ان پر گہرا اعتماد کرتی ہے ۔بزنس کمیونٹی کو آپس میں جوڑنے اور اختلافات ختم کرکے ایک دوسرے کے ساتھ عزت اور احترام سے پیش آنے کی ہدایت کرتے ہیں ہمیشہ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان میں اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا جذبہ بڑھایا جائے اور ملکی ترقی کیلئے سب مل جل کر متحد ہو کر کام کریں ۔

پاکستان میں پیپسی کولا اور سراج قاسم تیلی ایک دوسرے کی پہچان ہے انہوں نے پاکستان میں پیپسی کولا اور دیگر مصنوعات کے فروغ اور کامیابی کے لیے بہت محنت کی اور اللہ تعالی نے انہیں ان کی محنت اور جدوجہد کا خوب صلہ دیا ۔

آج سراج قاسم تیلی پاکستان میں نوجوانوں بالخصوص تاجروں کے لئے ایک روشن مثال ہیں ایک آئیڈیل ہیں ایک رول ماڈل ہیں اور ہمارے نوجوانوں بالخصوص تاجروں کو چاہیے کہ کامیابی کے راستے پر آگے بڑھنے کے لئے سراج قاسم تیلی کے کیریئر سے جتنا کچھ ہو سکتا ہے سیکھی اور ان کی اہم باتیں ذہن نشین کرلیں اور بزنس میں اور کیرئیر میں خود کو کامیاب بنانے کے لیے ان کی طرح محنت کریں اور لگن کے ساتھ اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے انتھک محنت کریں ۔
—————-By—Salik-Majeed—–for—jeeveypakistan.com