پی پی پی، مسلم لیگ ادر اب پی ٹی آئی بھی ملک کو قرضوں پر چلارہی ہے: الطاف شکور

روٹی، کپڑا اور مکان بھٹو کا نعرہ تھا،موجودہ پیپلز پارٹی بھٹو کی نہیں مفاد پرستوں کی پارٹی ہے
  لیاری میں آج بھی ٹیلنٹ موجود ہے مگر ان کے ٹیلنٹ کو نہ تو پروان چڑھایا جا رہا ہے اور نہ ہی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے: وسیم الدین شیخ
  لیاری پاسبان کا قلعہ بن چکا ہے، عوام سیوریج اور پانی کی قلت کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کرچکے ہیں:سردار ذوالفقار
  اکرم آگریالیاری کے صدر، راشد خان سینئر نائب صدر،عارف جلب جنرل سیکریٹری، جاوید اقبال،فضل ربی خان نائب صدور مقرر
پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور و دیگر رہنماؤں کا لیاری موسیٰ لین میں پاسبان لیاری کے پی ایس ویوسی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب
 
کراچی(  )  پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی،مسلم لیگ کے بعد اب تحریک انصاف بھی ملک کو قرضوں پر چلارہی ہے۔ آئی ایم ایف کے نمائندے اور مافیاز آج بھی ملک پر قابض ہیں۔ آئی ایم ایف،ورلڈ بینک کے ایجنٹوں اور مافیاز سے نجات کے لئے مخلص اور محب وطن عوامی نمائندوں کا حکومتی ایوانوں میں پہنچنا ضروری ہے۔دوہری شہریت رکھنے والے بھی ملک سے مخلص نہیں۔پی پی پی نے لیاری کا ٹیلنٹ تباہ کردیا،لیاری کے نوجوانوں سے قلم اور ان کا ٹیلنٹ چھین کر انہیں ہتھیار اور رمنشیات دے کر ان کی زندگیاں تباہ کردیں۔پی پی پی والوں کیا پیرس میں سیوریج کے تالاب ہوتے ہیں؟ لیاری کے عوام اب بریانی اور معمولی پیسوں کی لالچ میں نہیں آئیں گے۔ روٹی، کپڑا اور مکان بھٹو کا نعرہ تھا۔ موجودہ پیپلز پارٹی بھٹو کی نہیں، مفاد پرستوں کی پارٹی ہے۔پی پی پی اور ایم کیو ایم نے اپنے لوگوں کو آپس میں لڑواکر لاشوں پر سیاست کی ہے۔ وہ دور اب گزر گیا۔ عوام مفاد پرستی کی سیاست سے عاجز آچکے ہیں۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی عوام کے حقوق کے لئے میدان سیاست میں آئی ہے۔ قوم کے مسقبل کا تحفظ صرف پاسبان ہی کرسکتی ہے۔ مخلص عوامی نمائندے حکومتی ایوانوں میں پہنچ کر سب سے پہلے ایوانوں سے گند صاف کریں گے۔ جب تک گندی اور مفادپرستی کی سیاست کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک اور قوم ترقی نہیں کرسکے گی۔ وہ گذشتہ روز پاسبان لیاری ٹاؤن کے زیر اہتمام لیمارکیٹ موسیٰ لین میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی بزنس فورم کے صدر وسیم الدین شیخ اورکراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں سردار ذوالفقار نے لیاری ٹاؤن کی نئی کیبنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اکرم آگریا کو لیاری کا صدر،راشد خان کو سینئر نائب صدر،عارف جلب کو جنرل سیکریٹری،جاوید اقبال اورفضل ربی خان کو نائب صدر مقرر کیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وسیم الدین شیخ نے کہا کہ لیاری کے نوجوان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ لیاری میں آج بھی ٹیلنٹ موجود ہے مگر ان کے ٹیلنٹ کو نہ تو پروان چڑھایا جا رہا ہے اور نہ ہی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔  پاسبان کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار نے کہا کہ لیاری پاسبان کا قلعہ بن چکا ہے۔ عوام سیوریج اور پانی کی قلت کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کرچکے ہیں۔  بجٹ کھانے والوں کا احتساب اب نوجوان طبقہ کرے گا۔  پاسبان لیاری کے نومنتخب صدر اکرم آگریا نے کہا کہ بہت جلد پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی عظیم الشان جلسے کا نعقاد کرے گی، پاسبان لیاری کے ورکرز تیاریاں شروع کردیں #
جاری کردہ:پاسبان پریس انفارمیشن سیل، کراچی
اعظم منہاس: چیئرمین پریس اینڈ انفارمیشن سیل0300-9204794
عزیز فاطمہ: میڈیا کوآرڈینٹر: 0345-3399224 ،  محمود خان تاجک:پریس سیکریٹری 0323