ایف پی سی سی آئی نے وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے تحت شجر کا ری مہم کا افتتا ح کیا۔


کراچی (3 اکتو بر 2020) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں انجم نثارنے وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے تحت شجر کا ری مہم کا افتتا ح ہیڈ آفس کراچی میں کیا جس کا مقصد ملک بھر میں جنگلا ت کا احا طہ بڑھایا جا نا ہے۔ ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی میں منعقدہ تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں نجم نثار نے تقر یب کا افتتاح کرتے ہو ئے اس مہم کی اہمیت کو اجا گر کیا اور بتا یا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں جنگلا تی علاقو ں کو شد ید طور پر تبا ہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ما حول اورآب وہوا کے مسائل اور چیلنج جیسے گلو بل وارمنگ،جنگلا ت کی کٹائی اور جنگل کی تبا ہ کاری سے اخراج میں اضا فہ، جنگلا ت کے وسا ئل میں کمی، پہا ڑی اور ندی کے حصول کے علاقوں میں آبی ذخیر ہ کرنے اور معا شر تی تحفظ کے مسائل وغیرہ۔ عالمی آب وہوا کے خطر ہ انڈیکس کے مطا بق مو سمی تبدیلیو ں سے سے شدید متا ثر ہو نے والے 10 انتہا ئی خطر ے سے دو چار ممالک کی فہر ست میں پاکستان پا نچو یں نمبر پر ہے۔ اس کے مضمرات جو مون سون کے مو سم میں سیلا ب کے ساتھ نظر آتے ہیں وہ مٹی کے کٹا ؤ کا با عث بنتے ہیں۔ مضافتی شہروں اور دیہا تو ں میں سموک کا منفی اثر لو گو ں کی موت کا سبب بنتا ہے۔ تقریب میں ایف پی سی سی آئی کی EC/GB ممبران اور ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران نے جنگلا ت کے ذریعہ ما حولیا ت کے تحفظ اور بہتر ی کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان، ایف پی سی سی آئی پاک ترکی بزنس کو نسل کے چیئر مین امجد رفیع، ناصرحیات مگو ں، سہیل نثارچھرا کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے سیکر یٹر ی جنرل محمد اقبال تا بش نے بھی شر کت کی۔

کیپشن فو ٹو گرا ف:- فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں انجم نثارنے وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے تحت شجر کا ری مہم کا افتتا ح ہیڈ آفس کراچی میں کیا۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان، ایف پی سی سی آئی پاک ترکی بزنس کو نسل کے چیئر مین امجد رفیع، ناصرحیات مگو ں، سہیل نثارچھرا کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے سیکر یٹر ی جنرل محمد اقبال تا بش بھی مو جو د ہیں۔

محمد اقبال تابش
سیکر یٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی