سیریز سے قبل زمبابوے کرکٹ کا وفد پاکستان آئے گا

زمبابوے کرکٹ کا 5 رکنی وفد سیریز کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وفد کے دورۂ پاکستان کا مقصد پاکستان میں کوویڈ 19 کی صورت حال اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے لئے بائیو سیکور ببل کے انتظامات کا جائزہ لینا ہے۔

زمبابوے کی جانب سے پاکستان آنے والے وفد میں زیادہ تر افراد کا تعلق میڈیکل کے شعبے سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفد 10 سے 15 اکتوبر تک راولپنڈی اور ملتان میں انتظامات کا جائزہ لے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے زمبابوے کرکٹ کو بائیو سیکیور پروٹوکولز پہلے ہی بھجوا دیئے گئے ہیں جن پراطمینان کااظہارکیا گیا ہے، وفد کے دورے کا مقصد صرف انتظامات دیکھنا ہے جبکہ سیریز پہلے ہی یقینی قرار دی جا چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفد کے تمام اخراجات زمبابوے کرکٹ کی ذمہ داری ہے، وفد کے دورے کے دوران پاکستان ٹیم کے اپریل میں دورۂ زمبابوے پر بھی بات ہو گی ۔

واضح رہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہےجس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے