ضلع وسطی میں صفائی اور بلدیاتی ٹیکس کی ریکوری میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی

ضلع وسطی میں صفائی اور بلدیاتی ٹیکس کی ریکوری میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو کی خصوصی اجلاس میں بلدیاتی افسران کو ہدایت مورخہ؛۔02 /اکتوبر 2020 ء   کراچی(  )  ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو نے ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی افسران کے خصوصی اجلاس  میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی اور بلدیاتی ٹیکس کی وصولی میں کسی بھی کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امتیاز ابڑو،میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محترمہ سمیرا حسین نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر دھاریجو، جنہوں نے ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی کا چارج سنبھالتے ہیں انقلابی اقدامات کے ذریعے بلدیاتی افسران اور عملے کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانے اور ضلع وسطی کو کوڑے کرکٹ سے نجات دلانے کی کوشش شروع کردی تھی، وہ اب ضلع وسطی کو صرف سرکاری امداد (OZT) پر انحصار کرنے کے بجائے مقامی ٹیکسوں کی وصولی کے ذریعے ضلع وسطی کی آمدنی کو خاطر خواہ بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں اس سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس طلب کیا جس میں بلدیہ وسطی کے تمام شعبہ جات کے سربراہوں سے ملاقات کی اور صفائی کے کام میں پیداہونے والی سست روی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا انہوں نے صفائی ستھرائی پر مامور افسران و ملازمین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے،کچرا کنڈیوں سے روزانہ کی بنیاد پر کچرا منتقل کیا جائے تاکہ اہلیان ضلع وسطی کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔مزید برآں انہوں نے ریکوری ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کو ہدایت کی کہ محض سرکاری امداد پر انحصار کرنے کے بجائے بلدیاتی ٹیکسوں کی وصولی خصوصا، اشتہارات، روڈکٹنگ چارجز اور دیگر مقامی ٹیکسوں کی وصولی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے تاکہ ضلع وسطی کے عوام کو بہتر سے بہتر خدمات مہیاکرنے میں مالی وسائل کی کمی رکاوٹ نہ بنے اس سلسلے میں انہوں تین افسران پر مشتمل کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت جاری کیں۔ انہوں نے ضلع وسطی میں قائم تمام بلدیاتی اسکولز،لائبریریز اور ڈسپینسریزکے نام واضح طور پر لکھنے اور آویزاں کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کے علم میں ہو کہ بلدیہ وسطی کے زیرِ انتظام چلنے والے اسکول،لائبریریز اور ڈسپینسریز فعال ہیں۔ انہوں نے ضلع وسطی کو خوبصورت بنانے اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔ واضح رہے کہ ضلع وسطی شہر کا سب سے بڑا ضلع ہے، اس کے مسائل بھی دیگر اضلاع کے مقابلے میں زیادہ ہیں تاہم اگر ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر دھاریجو نیک نیتی اور عزم و حوصلہ کے ساتھ کام کرتے رہے تو یقین سے کہاجاسکتاہے کہ ضلع وسطی اپنی کارکردگی میں دیگر اضلاع سے بازی لے جائے گا۔                                                                                                                           جاری کردہ                                    عالمگیر سیفی                                                                                                       انفارمیشن آفیسر (بلدیہ عالیہ کراچی وسطی)